عالمی خبریں

روس میں بغاوت: پرائیویٹ ملٹری کمپنی ’ویگنر‘ کے اراکین روستوف کو چھوڑ کر فیلڈ کیمپوں کی طرف لوٹے

ویگنر گروپ کی پرائیویٹ ملٹری کمپنی (پی ایم سی) کے اراکین نے روس کے روستوف کو چھوڑ دیا ہے اور فیلڈ کیمپوں کی طرف جارہے ہیں روستوف کے علاقائی گورنر واسیلی گولوبیف نے یہ اطلاع دی ہے

<div class="paragraphs"><p>Getty Images</p></div>

Getty Images

 

ماسکو: ویگنر گروپ کی پرائیویٹ ملٹری کمپنی (پی ایم سی) کے اراکین نے روس کے روستوف کو چھوڑ دیا ہے اور فیلڈ کیمپوں کی طرف جارہے ہیں روستوف کے علاقائی گورنر واسیلی گولوبیف نے یہ اطلاع دی ہے۔ آدھی رات کے کچھ دیر بعد انہوں نے ایک ٹیلی گرام میں کہا ’’پی ایم سی ویگنیر کا دستہ روستوف چھوڑ کر اپنے فیلڈ کیمپ میں جا رہا ہے۔

Published: undefined

روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک نے ہفتے کو دیر گئے اطلاع دی کہ ویگنر کے ارکان نے روستوو آن ڈان شہر میں روس کے جنوبی فوجی ہیڈکوارٹر کے علاقے کو چھوڑنا شروع کر دیا ہے اور شہر میں حالات پرسکون ہیں۔

Published: undefined

قبل ازیں، بیلاروس کے صدر کے دفتر نے کہا کہ پی ایم سی ویگنر کے سربراہ یوگینی پریگوزین نے روس میں ویگنر فوجیوں کی نقل و حرکت کو روکنے، صورتحال کو پرسکون کرنے کی تجویز کو منظور کر لیا ہے۔ یہ تجویز بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے پیش کی تھی جسے پریگوزن نے منظور کر لیا۔ پریگوزن نے بعد میں معلومات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ویگنر کے دستے اپنے فیلڈ کیمپوں میں واپس جا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined