عالمی خبریں

محمد یونس کی بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر حلف برداری، ملک کی تعمیر نو اور شہریوں کے تحفظ کا وعدہ

نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ 84 سالہ یونس نے جمعرات کی رات ڈھاکہ میں ایک تقریب کے دوران حلف لیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

 

ڈھاکہ: نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ 84 سالہ یونس نے جمعرات کی رات ڈھاکہ میں ایک تقریب کے دوران حلف لیا۔ محمد یونس نے بنگلہ دیش کے عوام سے ایک ایسی حکومت کا وعدہ کیا جو اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرے۔ انہوں نے عوام سے بنگلہ دیش کی تعمیر نو میں مدد کی اپیل کی ہے۔

Published: undefined

قبل ازیں، عبوری حکومت کی قیادت کے لیے بنگلہ دیش پہنچنے والے محمد یونس ڈھاکہ پہنچ کر جذباتی ہو گئے۔ انہوں نے ڈھاکہ ایئرپورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کی۔ محمد یونس نے کہا، ’’بنگلہ دیش نے آج ایک نیا یوم فتح قائم کیا ہے۔ ہمیں اسے ذہن میں رکھتے ہوئے اور اسے مضبوط کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔ نوجوانوں نے اسے ممکن بنایا ہے۔ میں ان کی تعریف کرتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وہ میرے ساتھ ہیں اور انہوں نے اس ملک کو بچایا ہے۔ یہ ملک ایک نئے انداز میں پیدا ہوا ہے۔ بنگلہ دیش جو مجھے دوسرے جنم کے بعد ملا ہے یہ بہت تیزی سے ترقی کرے گا، یہ ہمارا وعدہ ہے۔ ہم اس کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں اور آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

خیال رہے کہ طلباء کی زیرقیادت احتجاجی مظاہروں نے وزیر اعظم شیخ حسینہ کو استعفیٰ دینے اور پڑوسی ملک ہندوستان میں پناہ لینے ہونے پر مجبور کر دیا تھا۔

یونس کے لیے اب اہم کام بنگلہ دیش میں امن کی بحالی اور نئے انتخابات کی تیاری ہیں۔ بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے ڈھاکہ میں واقع صدارتی محل میں غیر ملکی سفارت کاروں، سول سوسائٹی کے اراکین، اعلیٰ کاروباری شخصیات اور سابق اپوزیشن پارٹی کے اراکین کی موجودگی میں یونس کو بطور چیف ایڈوائزر، حلف دلایا، یہ عہدہ وزیر اعظم کے مساوی ہے۔ حسینہ واجد کی پارٹی کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔

Published: undefined

ملک میں جاری سیاسی بدامنی اور مظاہروں کے درمیان وزیر اعظم شیخ حسینہ کے استعفیٰ کے بعد عبوری حکومت تشکیل دی گئی ہے۔ دیہی بینک کے بانی اور مشہور سماجی کارکن یونس عبوری حکومت کی قیادت کریں گے۔ بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے چارج سنبھالنے سے صرف ایک دن قبل لیبر لاء کی خلاف ورزی کے مقدمے میں یونس کی ​​سزا کو بھی منسوخ کر دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined