عالمی خبریں

جاپان میں 46 ہزار سے زائد افراد کو گھر خالی کرنے کا حکم

جاپان کے جنوبی صوبے اوکیناوا کے نانجو شہر میں 46000 سے زیادہ لوگوں کو طاقتور طوفان ماور کے پیش نظراپنے گھر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جاپانی میڈیا نے جمعرات کو یہ اطلاع دی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

ٹوکیو: جاپان کے جنوبی صوبے اوکیناوا کے نانجو شہر میں 46000 سے زیادہ لوگوں کو طاقتور طوفان ماور کے پیش نظراپنے گھر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جاپانی میڈیا نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

این ایچ کے براڈکاسٹر نے کہا کہ ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات پر چلے جائیں، جہاں سطح چار کے خطرے کو پانچ سطح کا اعلان کیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر شہروں میں خطرے کی تیسری سطح کا اعلان کیا گیا ہے جس میں بزرگوں اور لوگوں سے جلد از جلد اپنے گھروں سے نکل کر محفوظ مقام پر پہنچنے کی اپیل کی گئی ہے۔

Published: undefined

طاقتور طوفان ماور اس وقت اوکی ناوا کے ساحل سے دور ہے۔ طاقتور طوفان کے مرکز کا دباؤ 970 ہیکٹوپاسکلز تک پہنچ گیا ہے اور ہوائیں 30 میٹر فی سیکنڈ (67 میل فی گھنٹہ) سے زیادہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ طوفان کے اگلے 24 گھنٹوں میں شمال مشرق کی طرف بڑھنے اور جاپان کے جنوب سے گزرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined