قاہرہ: ایتھوپیا کے ٹگری خطے میں تنازعے کے آغاز سے اب تک ملک چھوڑنے والے 45 ہزار سے زیادہ مہاجرین سوڈان میں پناہ لے چکے ہیں۔ یہ معلومات سوڈان کی مہاجر ایجنسی کے سربراہ السیر خالد نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا سے نقل مکانی کرکے سوڈان میں پناہ لینے والے افراد کی تعداد 45000 سے تجاوز کر چکی ہے، حالانکہ انسانی امدادی تنظیموں کے سست کام کی وجہ سے مہاجرین کے لئے رہائش کے انتظام جیسے مقامی مسائل بدستور برقرار ہیں۔
Published: undefined
ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ٹگری پیپلز لبریشن فرنٹ (ٹی پی ایل ایف) کے باغیوں نے پرامن ہتھیار ڈالنے کے لئے تین دن مانگے ہیں اور سرکاری افواج سے شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مطالبہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایتھوپیا کی حکومت نے فوجی اڈے پر حملہ کرنے کے الزامات کے بعد سرکاری فوج اور ٹی پی ایل ایف کے مابین تنازعہ کی صورتحال ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز