واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے سنگین طور پر متاثر امریکہ یں اب تک 4.41 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور متاثرین کی تعداد 2.61 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹربرائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 441282 ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 26178803 تک جا پہنچی ہے۔
Published: undefined
امریکہ کی نیو یارک، کیلیفورنیا اور ٹیکساس جیسی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 43634 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔ کیلیفورنیا میں کوویڈ 19 سے 40907 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں 37074، فلوریڈا میں 26479، پنسلوینیا میں 21617 افراد ہلاک ہوئے ہیں نیزنیو جرسی میں 21484، الینوائے میں 21253، مشی گن میں15525، میساچوسیٹس میں 14577مریضوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔ واضح رہے کہ فائزر اور میڈونا کی کورونا ویکسین کی منظوری کے بعد اس ملک میں ویکسینیشن کی مہم بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز