واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی: دنیا میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس (کووڈ- 19) سے متاثرہ افراد کی تعداد 13.17 کروڑسے زیادہ جبکہ اب تک 28.59 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرین کی تعداد 13 کروڑ 17 لاکھ سات ہزار 267 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک موذی کووڈ- 19 کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 28 لاکھ 59 ہزار 868 ہوچکی ہے۔
Published: undefined
جان لیوا کورونا وائرس سے دنیا بھرمیں سب سے زیاہ متاثر امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ ملک میں مجموعی طور پر کورونا متاثرین کی تعداد تین کروڑ سات لاکھ 77 ہزار 336 ہوگئی ہے جبکہ 5 لاکھ 55 ہزار 403 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ دنیا میں ایک کروڑ سے زائد کورونا متاثرین کی تعداد والے تین ممالک میں شامل برازیل دوسرے نمبر پر ہے اور اب تک اس ملک میں ایک کروڑ 30 لاکھ 13 ہزار 601 افراد اس موذی وائرس سے متاثر اور تین لاکھ 32 ہزار 752 مریض فوت ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور یہ دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں کورونا وائرس کے 96982 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 26 لاکھ 86 ہزار 49 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 50143 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11732279 ہوچکی ہے۔ ملک میں فی الحال 788223 ایکٹیو کیسز ہیں۔ اسی عرصے کے دوران ملک میں مزید 446 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 165547 ہوچکی ہے۔
Published: undefined
سرفہرست تین ممالک کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں فرانس چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ فرانس میں اب تک 48.93 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ 97005 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد روس میں 45.38 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 99049 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 43.76 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے اور 127106 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 36.78 لاکھ ہوگئی ہے اور اب تک 111326 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
اب تک ترکی میں تقریباً 52.29 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 32456 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اب تک ا سپین میں اس جان لیوا وبا سے 33.11 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 75783 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 29.02 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اب تک 77136 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک 24.56 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر اوراب تک 64293 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
Published: undefined
ارجنٹائنا میں کورونا وائرس سے 24.07 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 56471 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پولینڈ میں 24.48 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر اور اس جان لیوا وبا کی وجہ سے 55005 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ میکسیکو میں 22.51 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 204399 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
ایران میں کورونا وائرس سے 19.45 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور اب تک 63332 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوکرین میں کورونا متاثرین کی تعداد 18.07 لاکھ سے زائد ہو چکی ہے اور اب تک 36255 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 15.52 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 52995 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک 696184 افراد کورونا وائرس سے متاثر اور اب تک 14924 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ ایک اور ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں کورونا متاثرین کی تعداد 644439 اور ہلاکتوں کی تعداد 9318 ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ اس وائرس کے نئے کیسز کے ساتھ ہی ہلاک ہونے والوں کی تعداد دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی تباہی مچا رہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined