عالمی خبریں

امریکہ: جنگل میں بھیانک آگ، ایک لاکھ ایکڑ رقبہ خاکستر، سیکڑوں افراد گھر بار چھوڑنے پر مجبور

مشرقی ایریزونا کے جنگلات میں دو مقامات پر لگنے والی بھیانک آگ نے پیر تک تقریباً ایک لاکھ ایکڑ رقبے کو جلاکر خاک کردیا جس کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کو اپنے گھر خالی کر وہاں سے نکلنے کے لئے مجبور ہونا پڑا

امریکہ کے جنگلات میں آگ / Getty Images
امریکہ کے جنگلات میں آگ / Getty Images 

واشنگٹن: امریکہ کے مشرقی ایریزونا کے جنگلات میں دو مقامات پر لگنے والی بھیانک آگ نے پیر تک تقریباً ایک لاکھ ایکڑ رقبے کو جلاکر خاک کر دیا جس کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کو اپنے گھر خالی کر وہاں سے نکلنے کے لئے مجبور ہونا پڑا۔

Published: undefined

انسی ویب فارسٹری انفارمیشن سسٹم کے مطابق پیر کی صبح ، پنال کاؤنٹی میں ٹیلی گراف فائر نے جمعہ کی پہر سے تقریباً 56626 ایکڑ (229.2 مربع کلومیٹر) جنگلاتی اراضی کو تباہ کر دیا اور 250 افراد کی برادری کو اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور کر دیا جو جائے واقعہ سے 1.6 کلو میٹر میں رہائش پذیر تھے۔ انہیں اتوار کے روز نکالا جانا تھا۔

Published: undefined

اتھارٹی نے اپنے سرکاری فیس بک پیج پر متنبہ کیا ’’اگر آپ اس مشورے کو نظر انداز کرنا چاہتے ہیں تو ، آپ کو سمجھنا چاہئے کہ ہنگامی خدمات آگے آپ کی مدد کرنے کی اہل نہیں ہوسکتی ہیں‘‘۔

Published: undefined

نزدیک کے تقریباً 3000 افراد کی آبادی والے قریبی سپیریئر شہر کے رہائشیوں کو پیر کی صبح آگ کی وجہ سے ’سیٹ-بی الرٹ‘ کی صورتحال میں رکھے جانے کے بعد اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لئے تیار رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اب تک آگ لگنے کے واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined