عالمی رہنماؤں نے امریکی صدارتی انتخابات میں تاریخی جیت پر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے۔ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ، ’’میرے دوست ڈونلڈ ٹرمپ آپ کو تاریخی انتخابی جیت پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ جیسا کہ آپ اپنی پچھلی میعاد کی کامیابیوں کو آگے بڑھا رہے ہیں، میں ہندوستان-امریکہ جامع عالمی اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے تعاون کی تجدید کا منتظر ہوں، آئیے ہم سب مل کر اپنے لوگوں کی بہتری کے لیے اور عالمی امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے کام کریں۔‘‘
Published: undefined
برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو، آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز اور ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربن نے ڈونالڈ ٹرمپ کی جیت پر ان کی تعریف کی اور مبارکباد دی ہے۔ کیئر اسٹارمر نے ڈونالڈ ٹرمپ کو ان کی "تاریخی انتخابی فتح" پر مبارکباد دی اور لکھا کہ ’’میں آنے والے برسوں میں آپ کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں،" انہوں نے کہا، "ہم اپنے قریبی اتحادیوں کی حیثیت سے، آزادی، جمہوریت اور کاروبار کی مشترکہ اقدار کے تحفظ کے لیے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔"
Published: undefined
اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا، "وائٹ ہاؤس میں آپ کی تاریخی واپسی امریکہ کے لیے ایک نئی شروعات اور اسرائیل اور امریکہ کے درمیان عظیم اتحاد کے لیے ایک مضبوط عزم فراہم کرتی ہے۔"جناب اوربن نے کہا، "امریکی سیاسی تاریخ میں سب سے بڑی واپسی!" جناب البانیز نے ایک بیان میں کہا "میں صدر ٹرمپ کو ان کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں،" ۔ امریکی صدر کا انتخاب دنیا، ہمارے خطے اور آسٹریلیا کے لیے ہمیشہ ایک اہم لمحہ ہوتا ہے۔ "ہماری حکومت نئی ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گی تاکہ ہماری مضبوط اقتصادی شراکت داری کے فوائد کو محسوس کیا جا سکے۔"
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ’’ امریکہ نے طویل عرصے سے ہند-بحرالکاہل کے استحکام اور سلامتی میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے، آسٹریلیا اس خطے میں ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط کرنے کی کوشش کرے گا۔ آسٹریلیا اور امریکہ پرانے اتحادی ہیں اور سچے دوست ہیں۔ ہمارے ممالک مشترکہ قربانیوں، مشترکہ اقدار سے وابستگی اور سب سے بڑھ کر ہمارے لوگوں کے درمیان پائیدار احترام اور پیار کی تاریخ کے پابند ہیں۔ میں صدر ٹرمپ کے ساتھ بات کرنے اور دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں ان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined