واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس سے لاحق خطرات کے پیش نظر سافٹ ویئر کمپنی مائیکرو سافٹ نے اپنے ملازمین کو مستقل طور پر گھر سے کام کرنے کی اجازت دینے جا رہی ہے۔ صحت کے محاذ پر زبردست بحران کے پیش نظر مائیکرو سافٹ نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ ویسے بھی اس کے بیشتر ملازمین سردست گھر سے ہی کام کر رہے ہیں اور کمپنی کا آئندہ سال جنوری تک امریکہ میں موجود اپنے دفاتر کھولنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
Published: undefined
میڈیا کے مطابق مائیکرو سافٹ اب اپنے ملازمین کو ورکنگ ویک کے 50 فیصد سے کم دورانیے کے لئے گھر سے کام کی اجازت دے گا یا وہ مستقل طور پر گھر سے ہی کام کریں گے۔ مسقل طور پر گھر سے کام کا آپشن انتخاب کرنے والوں کو دفتر میں اپنی مخصوص جگہ چھوڑنی ہوگی۔ ان کے پاس بہر حال مائیکرو سافٹ کے دفاتر میں دستیاب ٹچ ڈاؤن اسپیس استعمال کرنے کا آپشن موجود ہوگا۔
Published: undefined
اس حوالے سے مائیکروسافٹ کی چیف پیپل افسر نے ملازمین کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کووڈ-19 کی عالمی وبا نے ہم سب کو اس آزمائش میں ڈال دیا ہے کہ ہم نئے طریقوں سے سوچیں، رہیں اور کام کریں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ہم کاروباری ضروریات میں توازن برقرار رکھتے ہوئے اور اپنے کلچر جس میں ہم رہتے ہیں، اسے یقینی بناتے ہوئے انفرادی سطح پر کام کرنے کے طریقے میں جس حد تک ممکن ہو، لچک فراہم کریں گے۔ مائیکرو سافٹ نے چند کاموں کی نشاندہی کی ہے جن کے لیے کمپنی کے دفاتر تک رسائی کی ضرورت ہے، ان میں ہارڈویئر لیبز، ڈیٹا سینٹرز اور ذاتی طور پر تربیت شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز