ویانا: آسٹریا میں حال ہی میں ایک دہشت گردانہ حملے کے دوران ایک بہادر فلسطینی نوجوان نے اپنی کمر پرگولیاں کھا کر مقامی پولیس اہلکار کی زندگی بچانے میں اس کی مدد کی۔ اس کی اس بہادر پر ویانا حکومت نے اسے تمغجہ شجاعت عطا کیا ہے۔
Published: undefined
تمغہ شجاعت حاصل کرنے والے فلسطینی اسامہ جودا نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک البانی نے پولیس اہلکاروں اور اس پر تقریبا 20 گولیاں چلائیں۔ ایک گولی جب ایک پولیس افسر کو ماری گئی تو اس نے خود کو اس کے سامنے کھڑا کر دیا اور گولی اس کی کمر سے پار ہو گئی جب کہ پولیس افسر محفوظ رہا۔
Published: undefined
اسامہ جودا چھ سال قبل اپنے خاندان کے ساتھ ہجرت کرکے آسٹریا میں پناہ گزین ہوا تھا۔ اس نے بتایا کہ گولیاں چلانے والا حملہ آور ایک جنونی شخص تھا جو اندھا دھند گولیاں چلا رہا تھا۔جب اس نے گولیاںچلائیں تو میںنے چیخ چیخکر کہا کہ میں مسلمان ہوں اور فلسطینی ہوں مجھے گولی نہ مارو۔
اسامہ جودا نے بتایا کہ اس کا تعلق فلسطینی پناہ گزین خاندان سے ہے۔ وہ 23 سال قبل غزہ کے "جبالیہ کیمپ" میں پیدا ہوا۔ اس نے آسٹریا میں دو پولیس اہلکاروں اور حملہ آور کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے موقعے پر حملہ آور کی طرف سے فائرنگ سے گولی اپنی پیٹھ پر کھائی۔
Published: undefined
اس کا کہنا ہے کہ پیٹھ میں گولی لگنے کے بعد میرے جسم سے مسلسل خون بہہ رہا تھا۔ پولیس اہلکار مجھے اسپتال لے گئے جہاں فوری علاج شروع کیا گیا۔
اسامہ جودا صرف عربی اور جرمنی زبان بولتا ہے۔ اس نے بتایا کہ اس کا خاندان 2012ء کو نقل مکانی کرکے آسٹریا آگیا تھا۔ اس وقت اس کی عمر صرف 15 سال تھی۔ اس کے والد غزہ میں ایک استاد تھے۔ اس کے خاندان کے12 ممبرا ہیں۔ وہ تین بہنیں اور سات بھائی ہیں اس طرح کل 10 بہن بھائی ہیں۔
Published: undefined
اسامہ جودا نے بتایا کہ ایک سال قبل آسٹریا کے ایک عرب نژاد رکن عمر الراوی نے فیس بک پرلکھا تھا کہ آسٹریا شہر کے میئر نے اسامہ جواد کے خاندان کو مکان بنانے کی اجازت دینے سے اس لیے انکار کردیا تھا کہ وہ مسلمان ہیں۔ آج وہی مسلمان نوجوان آسٹریا میں ہیرو ہے اور اسے پولیس کی طرف سے گولڈ میڈل اور تمغہ شجاعت عطا کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
ویڈیو گریب