ماسکو: میکڈونلڈز، کوکا کولا اور اسٹاربکس ان فرموں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کے بعد روس میں اپنا کاروبار بند کر دیا ہے۔ یہ اطلاع بی بی سی نے بدھ کو دی۔ میک ڈونلڈز نے اعلان کیا کہ وہ روس میں اپنے تقریباً 850 ریستورانوں کو عارضی طور پر بند کر رہا ہے، جب کہ اسٹاربکس نے کہا کہ وہ ملک بھر میں اپنی 100 کافی شاپس بند کر رہا ہے۔ ان کا یہ اقدام یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ تاہم میک ڈونلڈز نے کہا کہ وہ روس میں اپنے تقریباً 62,000 ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی جاری رکھے گا۔
Published: undefined
میک ڈونلڈز، کوکا کولا اور دیگر پر دباؤ ہے کہ وہ ایسے اقدامات کریں کیونکہ یوکرین میں شہریوں کے خلاف روسی تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ نیٹ فلکس اور لیوی سمیت درجنوں معروف فرموں نے پہلے ہی روس میں اپنی خدمات معطل کر دی ہیں یا بند کر دی ہیں۔ میکڈونلڈز نے اپنا کاروبار ماسکو میں 1990 میں شروع کیا تھا۔ ان معروف فرموں کے بند ہونے کے بعد دیگر فرمیں بھی ایسی ہی کارروائی کر سکتی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز