روم: ماہر اقتصادیات ماریو ڈریگی کے ملک کے صدر سے ملاقات کے بعد، ان کی سرکاری طور پر اٹلی کے اگلے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کی تصدیق ہوگئی اور وہ ہفتے کے روز وزارت عظمیٰ کے عہدہ کا حلف لیں گے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ماریو ڈریگی نے جمعہ کے روز صدر سے ملاقات کے بعد، اپنی کابینہ کی ایک فہرست دی، جسے بعد میں قبول کرلیا گیا۔ وہ یورپی مرکزی بینک کے سابق سربراہ رہ چکے ہیں۔
Published: undefined
ماریو ڈریگی کا قد تب بڑھ گیا جب انھیں پارلیمنٹ کے سب سے بڑے گروپ فائیو اسٹار موومنٹ نے سپورٹ کیا اور تمام سیاسی پارٹیاں ان کی حمایت میں آگے آئیں۔ حکومت کو اگلے ہفتے اعتماد کے ووٹ کا سامنا کرنا ہے، جو کہ محض رسمی حیثیت کا حامل ہوگا۔ اٹلی بدستور بدترین معاشی بحران کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے بھی دوچار ہے۔ لہذا پچھلی حکومت کے گرنے سے یوروپی یونین کے کورونو ریکوری فنڈز خرچ کرنے پر بھی ملک کو ایک الجھن میں ڈال دیا ہے۔
Published: undefined
ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 93 ہزار سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ خیال رہے اٹلی دنیا کا چھٹا ملک ہے جس میں سب سے زیادہ اموات کورونا وبا سے ہوئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined