بیجنگ: چین کے قومی ہیلتھ کمیشن نے منگل کے روز چین کے مشرقی صوبے جیانگسو میں برڈ فلو کے ایچ 10 این 3 اسٹرین کے پہلے انسانی کیس کی تصدیق کر دی ہے۔ ہیلتھ کمیشن نے ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ 23 اپریل کو ایک 41 سالہ شخص میں علامات پائی گئی تھیں اور اس کی حالت خراب ہونے کے بعد اسے 28 اپریل کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ 28 مئی کو اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ وہ H10N3 اسٹرین میں مبتلا ہے۔
Published: undefined
بیان میں کہا گيا ہے کہ فی الحال اس کی حالت مستحکم ہے اور اسے اسپتال سے ڈسچارج کیا جاسکتا ہے۔ ان کے قریبی رابطوں میں اس انفیکشن کا کوئی دوسرا واقعہ سامنے نہیں آیا ہے۔ کمیشن نے کہا کہ وائرس کے جینوم کے تجزیے کے مطابق یہ ایویئن نژاد کا ہے اور انسانوں میں اثر انداز نہیں ہوتا ہے۔
Published: undefined
ماہرین کا خیال ہے کہ دنیا میں اس سے پہلے ایچ 10 این 3 سے متاثر ہونے کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ یہ نیا معاملہ پرندوں سے انسان میں اچانک وائرس کے انفیکشن کی منتقلی کی نشاندہی کرتا ہے، حالانکہ اس کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کا خطرہ کم ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز