ملیشیا کے بادشاہ سلطان عبداللہ عزیزالدین اور ان کی بیگم عزیزہ امینہ میمونہ اسکندریہ اس بات کا پتہ لگنے کے بعد آئسولیشن میں چلے گئے ہیں کہ ان کے شاہی محل کے سات ملازم کورونا وائرس کی زد میں ہیں۔ سلطان اور ان کی بیگم دونوں نے خود کو علیحدہ رکھنے کا فیصلہ کیا اور ساتھ ہی یہ پتہ لگانے کا حکم بھی دیا کہ شاہی محل میں موجود دیگر ملازم اور افراد اس وائرس کے شکار ہیں یا نہیں۔ ابھی تک اس بات کا پتہ نہیں چل سکا ہے کہ آخر کورونا وائرس کا انفیکشن شاہی محل تک کس طرح پہنچا۔
Published: undefined
میڈیا ذرائع کے مطابق منگل کے روز شاہی محل کے سات ملازموں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ہیلتھ افسران اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ انفیکشن کس سطح تک پھیلا ہے۔ شاہی محل کے ذرائع نے جمعرات کے روز خبر دی ہے کہ ملیشیا کے بادشاہ اور ان کی بیگم کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ ان دونوں پر کورونا کا انفیکشن نہیں ہوا ہے۔ اس کے بعد بھی دونوں شاہی محل میں علیحدہ رہ رہے ہیں تاکہ انھیں کسی طرح کا خطرہ نہ رہے۔
Published: undefined
شاہی محل کے ایک اہم ذمہ دار احمد فضلی کا کہنا ہے کہ بادشاہ اور ان کی بیگم نے بدھ کے روز سے ہی خود کو علیحدہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس وقت محل کو انفیکشن سے پوری طرح پاک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ملیشیا میں 14 اپریل تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہوا ہے اور کورونا کے انفیکشن سے اب تک 21 لوگوں کی موت واقع ہو چکی ہے۔ تقریباً 2 ہزار ایسے مریضوں کا علاج ہو رہا ہے جن کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹو آ چکا ہے۔ ملک میں ہر طرح کے احتیاطی اقدام بھی کیے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined