اوٹاوا: کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے لیفٹیننٹ جنرل جینی کیریگنن کی کینیڈا کی مسلح افواج (سی اے ایف) کی سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ہے جب کوئی خاتون فوجی سربراہ کے عہدے پر فائز ہوں گی۔ وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پریس کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کیریگنن موجودہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل وین آئیر کی جگہ لیں گی، جو سی اے ایف سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
جینی کیریگنن 18 جولائی کو عہدے کی ذمہ داری سنبھال لیں گی۔ ریلیز کے مطابق، کیریگنن کا فوجی کیریئر 35 سال سے زیادہ عرصہ پر محیط ہے اور اس دوران وہ دو جنگی انجینئر رجمنٹ اور رائل ملٹری کالج سینٹ جین اور کینیڈین ڈویژن کو سنبھال چکی ہیں، جہاں انہوں نے 10000 سے زیادہ فوجیوں کی قیادت کی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ سال 2008 میں کیریگنن سی اے ایف کی تاریخ میں جنگی ہتھیاروں کے یونٹ کی کمانڈ کرنے والی پہلی خاتون بنی تھیں۔ اس کے اگلے سال وہ افغانستان میں تعینات ہوئیں اور بوسنیا ہرزیگوینا اور شام میں بھی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 2019 سے 2020 تک عراق میں نیٹو مشن کی قیادت کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined