لندن: لندن میں پولیس نے کم از کم 30 ماحولیاتی کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ان افراد کو احتجاج کے دوران ہفتہ کے روز لیمبتھ برج کو بلاک کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ہفتے کے روز دیر گئے ٹویٹ کیا’’ لیمبتھ برج کو اب دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ ایس 14 شرائط کی خلاف ورزی پر 30 گرفتاریاں کی گئیں۔ ہم مظاہرین کو ہٹانے کے لیے کارروائی جاری رکھیں گے۔‘‘
Published: undefined
پولیس نے کہا کہ تمام مظاہرین کو ہٹا دیا گیا ہے اور سڑک کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ’انسولیٹ برٹین‘ تحریک کے مظاہرین حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے گھروں کو انسولیٹ اور دوبارہ تیار کیا جائے۔ نو ارکان کی گرفتاری اور قید کے خلاف ماحولیات کے کارکنوں نے ہفتے کے روز احتجاج کیا اور لیمبتھ پل کو بلاک کردیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined