لندن: برطانیہ کےآ كسفورڈ شا ئر میں واقع بلینہم پلیس کی آرٹ نمائش میں رکھے گئے 18 قیراط سونے سے تیار’امریکہ‘ نام کے قیمتی ٹوائلٹ کو چوروں نے چرا لیا۔
Published: 15 Sep 2019, 2:10 PM IST
ٹیمز ویلی پولس نے ہفتہ کو بتایا کہ آج صبح چار بج کر 57 منٹ پر ہمیں ٹوائلٹ چوری ہونے کی اطلاع ملی۔ اٹلی کے آرٹسٹ موريجيو كیٹلان نے آکسفورڈ ڈشائر میں واقع بلینهم پلیس کی آرٹ نمائش میں اس ٹوائلٹ کو رکھا تھا۔ جمعرات کو نمائش عام لوگوں کے لئے کھول دیا گیا تھا اور بیت الخلا کی قیمت 35.5 کروڑ روپے بتائی گئی تھی۔
Published: 15 Sep 2019, 2:10 PM IST
2017 میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو اس سونے کے ٹوائلٹ کو دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پولس نے بتایا کہ چوری کے دوران عمارت کو بھی نقصان پہنچایا گیاہے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ٹوائلٹ چرانے کے لئے چوروں نے دو گاڑیوں کو استعمال کیا ہو گا۔ اس معاملہ میں شبہ کی بنیاد پر ایک 66 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
Published: 15 Sep 2019, 2:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 15 Sep 2019, 2:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز