واشنگٹن: امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے اپنی قوم کو اعتماد دلانے کے لئے کووڈ-19 کی ویکسین لی۔ ایک لائیو ٹیلی ویژن پروگرام کے دوران پیر روز فائزر کووڈ 19 ویکسین کی پہلی خوراک ان کے بدن میں اجیکشن کے ذریعے پیوست کرائی گئی۔ بائیڈن نے ڈیلاویئرنیوارک میں کرسٹینا کیئر اسپتال میں ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے بعد کہا ’’میں ایسا یہ یقین دلانے کے لئے کر رہا ہوں کہ یہ ویکسین پوری طرح محفوظ ہے، میری درخواست ہے کہ جب یہ دستیاب ہو جائے آپ اسے لے سکتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
نومنتخب صدر نے کہا، ’’آج میں نے کووڈ-19 کی ویکسین لی۔ ان سائنس دانوں اور محققین کا شکریہ جنہوں نے یہ ممکن بنانے کے لئے انتھک محنت کی۔ ہم آپ کے مشکور و ممنون ہے۔‘‘ امریکی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے بائیڈن نے کہا، ’’جان لو کہ فکر کرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ جب یہ ویکسین دستیاب ہو جائے، میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اسے لیں۔‘‘
Published: undefined
اس سے قبل بائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن کو کورونا وایکسین کی پہلی خوراک دی گئی تھی۔ نومنتخب نائب صدر کملا ہیرس اور ان کے شوہر ڈگ ایم ہاف کو بھی اگلے ویکسین دی جائے گی۔ نائب صدر مائک پینس اور ہاؤس اسپیکر نینسی پیلوسی ان رہنماؤں میں شامل ہیں جنھیں گذشتہ ہفتے ویکسین دی گئی تھی۔
Published: undefined
عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اس کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق پیر کو امریکہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 18006061 ہوگئی ہے۔ اس دوران اس ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 319190 ہو گئی۔
ملک میں فائزر، بایو ٹیک اور موڈیرنا کی کوڈ ویکسی نیشن کی منظوری دی گئی ہے۔ امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کو پیر کے روز ایک لائیو ٹیلی ویژن پروگرام میں فائزر کووڈ 19 ویکسین کی پہلی خوراک قوم کو اعتماد دلانے کے لئے پلائی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined