عالمی خبریں

نائیجیریا میں ’لاسا‘ نامی بخار سے 32 افراد کی موت

مغربی افریقی ملک نائیجیریا میں اس سال کے آغاز سے اب تک لاسا نامی بخار سے کم از کم 32 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ اطلاع ایک سرکاری رپورٹ میں دی گئی ہے

تصویر بشکریہ الجزیرہ
تصویر بشکریہ الجزیرہ 

ابوجا: مغربی افریقی ملک نائیجیریا میں اس سال کے آغاز سے اب تک لاسا نامی بخار سے کم از کم 32 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ اطلاع ایک سرکاری رپورٹ میں دی گئی ہے۔ پیر کو نائجیریا سینٹر فار ڈزیز کنٹرول (این سی ڈی سی) کی رپورٹ کے مطابق اس بخار کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 74 ہو گئی ہے جب کہ اسی عرصے میں کل 759 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Published: undefined

26 جنوری کوصحت کے حکام نے اطلاع دی تھی کہ بخار کے پھیلنے کے بعد ملک بھر میں لاسا فیور ایمرجنسی آپریشن کو چالو کر دیا گیا ہے۔ این سی ڈی سی نے کہا کہ وہ شرح اموات کو کم کرنے کے لیے ریاست کی صحت عامہ کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

Published: undefined

لاسا بخار ایک وائرل ہے جو وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ نائیجیریا میں یہ بیماری سال بھر ہوتی ہے لیکن خشک موسم میں کیسز بڑھ جاتے ہیں۔ این سی ڈی سی کے مطابق، گزشتہ سال نائجیریا میں اس بیماری سے کم از کم 80 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined