پوری دنیا کے زیادہ تر (اب تک 185) ممالک میں کرونا وائرس (کووڈ۔19) کی وبا تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور اس کے متاثرین سے پوری دنیا میں اب تک 37,781 لوگوں کی موت ہوچکی ہے جبکہ تقریبا 784,440 لوگ اس سے متاثر ہیں۔
Published: undefined
ہندوستان میں بھی کرونا وائرس کی وبا پھیلتی جارہی ہے اور متاثروں کی تعداد بڑھ کر 1251 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 32 ہوگئی ہے۔
Published: undefined
دنیا کے سب سے طاقت ور ملک امریکہ میں یہ بیماری سنگین روپ لے چکی ہے۔ یہاں کرونا وائرس سے اب تک 3148 لوگوں کی موت ہوچکی ہیں جبکہ سب سے زیادہ 163,490 لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ کرونا وائرس سے بری طرح متاثر اٹلی میں اس کے متاثروں سے سب سے زیادہ موتیں ہوئی ہیں جہاں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 11,591 ہوگئی ہے جبکہ 101,739 لوگ اس سے متاثر ہیں۔
Published: undefined
اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 81,470 لوگوں کو کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور 3304 لوگوں کی اس وائرس کی زد میں آنےسے موت ہوچکی ہے۔ اس وائرس کے سلسلے میں تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہوئی موت کے 80 فیصد معاملے ساٹھ برس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔
Published: undefined
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے سلسلے میں سب سے زیادہ سنگین صورت حال اٹلی اور اسپین سے سامنے آئی ہے۔ اسپین میں اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 7716 ہوگئی ہے۔ تازہ اعدادوشمار کے مطابق اسپین میں کرونا سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھ کر 87,959ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ فرانس اور ایران میں بھی صورت حال سنگین ہے۔ فرانس میں اب تک 44,550 لوگ اس سے متاثر ہیں جبکہ3024لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
Published: undefined
ایران میں اس وائرس کی زد میں آکر مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2757 ہوچکی ہے جبکہ 41495 لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
Published: undefined
کرونا وائرس کی زد میں برطانیہ بھی ہے جہاں اب تک 22,141لوگ متاثر ہیں اور 1408لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ برطانیہ کے پرنس چارلس اوروزیراعظم بورس جانسن سمیت دنیا کے کئی دیگر شخصیات بھی کرونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ نیدرلینڈ میں 771، بلجیم میں 513 اور سوئٹزرلینڈ میں257 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
Published: undefined
ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے اب تک مغربی بحر الکاہل میں 3626، یورپی علاقے میں 21493 ، جنوب۔مشرقی ایشیائی علاقے میں 21493 ، امریکہ کے نزدیک واقع علاقوں میں 1973 اور افریقی علاقے میں 51 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز