غزہ: غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں اب تک کام کرنے والے کویتی اسپتال کو اسرائیلی فوج کی کارروائی کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے۔ ایک فلسطینی طبی عہدیدار نے پیر کے روز کویتی اسپتال کو بند کرنے کا اعلان کیا۔ اسپتال کے ڈائریکٹر صہیب الحمس نے پریس بیان میں کہا، ’’ہم کویت کے خصوصی اسپتال کو بند کرنے اور طبی عملہ کو ارد گرد کے فیلڈ اسپتال میں منتقل کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔‘‘
Published: undefined
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قدم اسرائیلی فوج کی جانب سے رفح میں اپنے فوجی آپریشن میں توسیع اور اسپتال کے اطراف کو بار بار دانستہ طور پر نشانہ بنانے کی وجہ سے اٹھایا گیا۔ اسرائیلی فوج کے تازہ ترین حملے میں اسپتال کے گیٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں دو طبی عملہ جاں بحق ہو گئے تھے۔
Published: undefined
دریں اثناء، وسطی غزہ کی پٹی کے دیر البلح میں واقع الاقصیٰ اسپتال نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے ایندھن کی سپلائی روکنے کی وجہ سے اگلے چار گھنٹوں میں صحت کی خدمات معطل ہو سکتی ہیں۔ اسپتال نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج اتوار سے ایندھن کی سپلائی روک دی ہے۔
Published: undefined
بیان میں کہا گیا کہ اسپتال 1200 سے زیادہ بیمار اور زخمی افراد کو طبی دیکھ نگہداشت اور صحت کی خدمات فراہم کرتا ہے، جن میں 600 گردے فیل مریض بھی شامل ہیں جنہیں گردے کے ڈائیلیسس کی ضرورت ہوتی ہے۔
تاہم، اگر ایندھن کی فراہمی نہ کی گئی اور بجلی چلی گئی تو ان کا علاج چند گھنٹوں میں روک دیا جائے گا۔ بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ وہ اگلے 10 دنوں تک طبی عملہ کے کام کو یقینی بنانے کے لیے 50000 لیٹر ایندھن فراہم کرے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined