عالمی خبریں

چین میں اسرائیلی سفارت کار پر چاقو سے حملہ

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے درمیان چین میں ایک اسرائیلی سفارت کار پر چاقو سے جان لیوا حملہ ہوا ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے حملے کی تصدیق کی ہے

<div class="paragraphs"><p>چاقو، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

چاقو، علامتی تصویر آئی اے این ایس

 

بیجنگ: اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے درمیان چین میں ایک اسرائیلی سفارت کار پر جان لیوا حملہ ہوا ہے۔ اسرائیلی سفارت کار پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے حملے کی تصدیق کی ہے۔ وزارت کی جانب سے بتایا گیا کہ سفارت کار اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ بیجنگ میں اسرائیلی سفارت خانے کے ایک سفارت کار پر جمعہ کو حملہ کیا گیا، تاہم حملے کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

Published: undefined

چین میں اسرائیل پر یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان شدید جنگ جاری ہے۔ فلسطین کی تنظیم حماس نے 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی سے اسرائیل پر ہزاروں راکٹ فائر کیے تھے۔ دریں اثنا، حماس کے جنگجو اسرائیلی حدود میں داخل بھی ہو گئے تھے۔ ان حملوں میں 1200 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس حملے کے جواب میں اسرائیل غزہ کی پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر بمباری کر رہا ہے۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک 1500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے دنیا کے تمام ممالک دو گروہوں میں بٹ چکے ہیں۔ جہاں امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی سمیت کئی یورپی ممالک حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اسرائیل کے اقدام کو درست قرار دے چکے ہیں۔ وہیں، ایران اور سعودی سمیت تمام عرب ممالک اسرائیل کے اس اقدام کو غلط قرار دے رہے ہیں۔

اس سب کے درمیان امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، فرانس، کینیڈا سے لے کر یورپ تک کئی ممالک میں کہیں فلسطین تو کہیں اسرائیل کی حمایت میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined