شمالی کوریا کے تاناشاہ کم جونگ اُن کی موت کی قیاس آرائیوں پر اب فل اسٹاپ لگ گیا ہے۔ کوریائی میڈیا نے کچھ تصویریں جاری کی ہیں جس سے ایسی خبریں غلط ثابت ہو گئی ہیں کہ بیماری کی وجہ سے کم جونگ کا برین ڈیڈ ہو گیا ہے یا پھر وہ انتقال فرما گئے ہیں۔
Published: 02 May 2020, 12:11 PM IST
تصویروں کے مطابق کم جونگ اُن ایک عوامی پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس تقریب میں وہ چیف گیسٹ بن کر پہنچے ہیں۔ شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ پروگرام حال ہی میں منعقد ہوا اور کم جونگ اُن زندہ ہیں۔
Published: 02 May 2020, 12:11 PM IST
شمالی کوریا کی سرکاری میڈیا نارتھ کوریا ویب سائٹ نے کم جونگ اُن کی کئی تصویریں شائع کی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ کم ایک فوڈ فیکٹری کا افتتاح کر رہے ہیں اور لال فیتہ کاٹ رہے ہیں۔ سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری اس تصویر میں کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ بھی نظر آ رہی ہیں۔
Published: 02 May 2020, 12:11 PM IST
اس سے پہلے شمالی کوریا نے کم جونگ اُن کی موت کی خبروں کی تردید کی تھی۔ شمالی کوریا نے بتایا تھا کہ کم جونگ اُن زندہ ہیں اور وہ صحت مند ہیں۔ واضح رہے کہ کم جونگ ان کے لاپتہ ہونے کی خبر سب سے پہلے جنوبی کوریا کی ایک خبر رساں ایجنسی ڈیلی این کے میں شائع ہوئی تھی۔ ایجنسی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کم جونگ اُن کی طبیعت خراب ہے اور ان کا آپریشن چل رہا ہے جس کی وجہ سے وہ غائب ہیں۔
Published: 02 May 2020, 12:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 May 2020, 12:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز