کابل: افغانستان سے امریکی فوج کی مکمل واپسی کی اطلاعات کے ساتھ ہی میڈیا پر کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تربیت یافتہ کتوں کی موجودگی کے بعد امریکیوں کی طرف سے اپنی فوج کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
کابل ہوائی اڈے پرامریکی فوج کے کتوں کی موجودگی کی اطلاعات اور تصاویر سامنے آنے کے بعد امریکی سخت مشتعل ہیں اور وہ فوج پر کتوں کو ایئرپورٹ کے گوداموں میں پیچھے چھوڑنے اور طالبان کے کنٹرول میں دینے پر سخت غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ حیوانات کے لیے کام کرنے والے اداروں نے امریکی فوج کے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
Published: undefined
واشنگٹن ٹائمز کے مطابق اینیمل ویلفیئر گروپ کی طرف سے پیر کی رات جاری کردہ ایک بیان میں امریکی فوج نے اپنے تربیت یافتہ کام کرنے والے کتوں کو چھوڑ دیا ہے۔ امریکی جانوروں کی فلاح و بہبود کی تنظیم نےکتوں کو طالبان کے لیے چھوڑنے اور انہیں موت کے گھاٹ اتارے جانے کے خطرے سے دوچار کرنے کی مذمت کی گئی ہے۔
Published: undefined
امریکن ہیومن کے صدر اور ’سی ای او رابن آرگانزیرٹ‘نے کہا کہ یہ بہادرکتے ہمارے فوج کے لیے کام کرتے تھے۔ وہ کس طرح خطرناک ماحول اور جان بچانے والے کام کرتے ہیں۔ وہ بہتر انجام کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہمیں تکلیف ہوتی ہے کہ ہم خاموش بیٹھے رہیں اور ان بہادر کتوں کو دیکھیں جنہوں نے بہادری سے ہمارے ملک کی خدمت کی ہے کیونکہ وہ مارے گئے یا مر رہے ہیں۔
Published: undefined
امریکی ہیومن تنظیم جس نے پہلی جنگ عظیم کے بعد سے خدمت کرنے والے جانوروں کو تربیت دی اور بچایا ہے نے کہا کہ وہ ان تربیت یافتہ کتوں کو امریکی سرزمین تک پہنچانے میں مدد دے گی اور انہیں زندگی بھر طبی دیکھ بھال کرے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز