کابل: متعدد مغربی حکومتوں نے افغانستان میں موجود اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ کابل کے ہوائے اڈے پر دہشت گرد حملے کے خطرے کے پیش نظر وہ وہاں جانے سے گریز کریں۔ امریکہ، آسٹریلیا اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کابل ایئر پورٹ سے چلے جائیں اور سکیورٹی خطرات کے باعث وہاں جانے سے گریز کریں۔
Published: undefined
تینوں ممالک کی جانب سے بدھ اور جمعرات کو جاری ہونے والے الرٹ میں کہا گیا ہے۔ ہزاروں لوگ اب بھی ہوائی اڈے کے اندر اور باہر انتظار کر رہے ہیں۔ کابل پر 10 روز قبل طالبان نے قبضہ حاصل کر لیا تھا جس کے بعد وہاں سے تقریباً 82 ہزار سے زائد افراد کو ہوائی اڈے کے ذریعے ملک سے نکالا گیا ہے۔
Published: undefined
مغربی ممالک 31 اگست کی ڈیڈ لائن تک زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نکالنا چاہتے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کے مطابق طالبان نے ڈیڈ لائن میں توسیع کی مخالفت کی ہے لیکن غیر ملکیوں اور افغان شہریوں کو 31 اگست کے بعد بھی ملک چھوڑنے کی اجازت دینے کا وعدہ کیا ہے۔
Published: undefined
بدھ کے روز ایک انتباہ میں امریکی محکمہ خارجہ نے ایبی گیٹ، ایسٹ گیٹ اور نارتھ گیٹ پر انتظار کرنے والوں سے کہا کہ وہ ’فوری طور پر نکل جائیں۔‘ اس سے قبل برطانیہ نے اسی طرح کی ہدایات جاری کی تھیں اور لوگوں سے کہا گیا تھا کہ وہ ’محفوظ مقام پر چلے جائیں اور مزید ہدایات کا انتظار کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined