عالمی خبریں

بائیڈن جی-7 اجلاس میں کورونا کے چیلنج پر تبادلہ خیال کریں گے

صدر بائیڈن ہماری اجتماعی مسابقت کو تقویت دینے کے لئے سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت اور چین کی طرف سے درپیش معاشی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی ضابطوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کریں گے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی 

امریکی صدر جو بائیڈن جمعہ سے جی7کے اپنے پہلے اجلاس کے دوران کورونا وائرس ، معاشی بحالی اور چین کی طرف سے درپیش ‘چیلنجز‘ کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

Published: undefined

اس بارے میں تفصیلات وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ ایک ریلیز میں دی گئی ہیں۔ ریلیز کے مطابق مسٹر بائیڈن کا عالمی سطح پر کووڈ 19 کے رد عمل ، اس کے تدارک کیلئے توجہ مرکوز کرنے ، جس میں وبائی امراض کے بارے میں عالمی ردعمل ، ویکسین کی تیاری ، تقسیم اور سپلائی میں تال میل،سبھی صنعتی ممالک کے لئے اصلاحات اور اجتماعی اقدامات کے لئے فنڈ کو برقرار رکھنے کی اہمیت سمیت بہتر بنانے کے عالمی اقتصادی اصلاحات پر توجہ مرکوز کریں گے۔

Published: undefined

برطانیہ کے زیر اہتمام جی 7 ورچوول میٹنگ جمعہ کو شروع ہونے والی ہے۔ اپریل 2020 کے بعد اس میٹنگ کے دوران بائیڈن صدر کی حیثیت سے گروپ آف سیون ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ پہلی ملاقات کریں گے۔

Published: undefined

وائٹ ہاؤس نے کہا’’صدر بائیڈن ہماری اجتماعی مسابقت کو تقویت دینے کے لئے سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت اور چین کی طرف سے درپیش معاشی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی ضابطوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کریں گے‘‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined