عالمی خبریں

جو بائیڈن کی محمد یونس سے ملاقات، بنگلہ دیش کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

نیویارک میں محمد یونس سے ملاقات کے دوران امریکی صدر بائیڈن نے کہا "اگر اپنے ملک کے لیے طلبا اتنا کچھ قربان کر سکتے ہیں تو انہیں تھوڑی اور مدد کرنی چاہیے"۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر 'ایکس'</p></div>

تصویر 'ایکس'

 

واشنگٹن: بنگلہ دیش حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے امریکہ کے صدر سے ملاقات کی تھی، اس دوران بائیڈن نے بنگلہ دیش کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی تھی۔ چیف ایڈوائزر کے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں اطلاع دیتے ہوئے اسے بنگلہ دیش کی نئی عبوری حکومت کی عالمی سطح پر بڑی کامیابی قرار دیا گیا ہے۔

Published: undefined

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کو مکمل حمایت دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ریلیز کے مطابق بائیڈن کا کہنا ہے کہ اگر اپنے ملک کے لیے طلبا اتنا کچھ قربان کر سکتے ہیں تو انہیں تھوڑی اور مدد کرنی چاہیے۔ یونس اور بائیڈن نے منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے الگ نیویارک میں ملاقات کی تھی۔

امریکہ کے ایک اعلیٰ سطحی نمائندہ وفد نے 15 ستمبر کو بھی بنگلہ دیش کی راجدھانی ڈھاکہ میں محمد یونس سے ملاقات کی تھی۔ اس وقت اقتصادی توسیع اور سیاسی تعلقات کو لے کر بھروسہ دیا گیا تھا۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ شیخ حسینہ نے اپنے ایک بیان میں امریکہ پر سنگین الزام لگایا تھا۔ ان کہنا تھا کہ اگر وہ سینٹ مارٹن جزیرہ کی خودمختاری سے سمجھوتہ کر لیتیں اور خلیج بنگال پر امریکہ کو دخل اندازی کی اجازت دے دیتیں تو وہ وزیراعظم کے عہدے پر برقرار ہوتیں۔ حالانکہ شیخ حسینہ کے بیٹے نے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی والدہ نے ایسا کوئی بات نہیں کہی ہے۔ وہیں امریکہ نے بھی بنگلہ دیش کے داخلی معاملوں میں دخل دینے کی بات سے انکار کیا تھا۔

Published: undefined

دراصل بنگلہ دیش میں نوکریوں میں کوٹہ کے خلاف جاری طلبا کی تحریک اگست کی شروعات سے ہی پُرتشدد ہوگئی تھی اور جگہ جگہ پر بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے۔ اس کے بعد 5 اگست کو اس وقت کی وزیراعظم شیخ حسینہ نے استعفیٰ دے دیا اور ملک چھوڑ کر ہندوستان آگئی تھیں۔ پھر 8 اگست کو محمد یونس کی سربراہی میں بنگلہ دیش میں ایک عبوری حکومت کی تشکیل عمل میں آئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined