لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ اگر پارلیمنٹ بریگزٹ کو روکنے کے لئے ووٹنگ کرتے ہیں تو وہ جلد سے جلد انتخابات کا اعلان کریں گے۔ اس سے پہلے منگل کی رات برطانیہ کی پارلیمنٹ میں بورس جانسن کی بریگزٹ پالیسی (برطانیہ کے یوروپی یونین سے باہر ہونے کے عمل) کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب حکمران کنزرویٹو پارٹی کے باغی ممبران پارلیمنٹ نے اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ مل کر حکومت کو پارلیمنٹ میں شکست دے دی۔
Published: 04 Sep 2019, 11:10 AM IST
اس سال جولائی میں وزیر اعظم کے عہدہ سنبھالنے کے بعد بورس جانسن کا پارلیمنٹ میں یہ پہلا امتحان تھا، لیکن بریگزٹ کے معاملہ پر ایک قرار داد پر ووٹنگ ہوئی جس میں صرف 301 ممبران پارلیمنٹ نے ان کی حمایت کی جبکہ 328 ممبران پارلیمنٹ نے ان کے خلاف ووٹ دیا۔
Published: 04 Sep 2019, 11:10 AM IST
برطانیہ کے وزیر اعظم نے کہا کہ ان کے مطابق اب ملک میں اس سیاسی مسئلہ کا حل نکالنے کے لئے انتخابات ہی واحد متبادل ہے۔ برطانیہ کے قانون کے مطابق اگر بورس جانسن جلد انتخابات کرانا چاہتے ہیں تو اس کے لئے انہیں پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت چاہیے ہوگی۔
Published: 04 Sep 2019, 11:10 AM IST
قابل غور ہے کہ بورس جانسن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کسی بھی صورت میں 31 اکتوبر تک برطانیہ بغیر کسی معاہدہ کے یوروپی یونین سے الگ ہو جائے گا۔ بریگزٹ کے لئے پہلے سے طے اس میعاد میں تبدیلی کے لئے باغی اور اپوزیشن ممبران پارلیمنٹ کو ایک قرارداد پیش کرکے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے اسے منظور کروا کرقانون بنا سکتے ہیں۔
Published: 04 Sep 2019, 11:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 04 Sep 2019, 11:10 AM IST
تصویر: پریس ریلیز