واشنگٹن: دنیا کے سب سے امیرترین شخص اور بلو اوریجن و امیزون ڈاٹ کام کے بانی جیف بیزوس نے منگل کو اپنی کمپنی کے پہلے انسانی اور عملے سے لیس مشن میں خلاء تک کے لیے پرواز بھری۔ بیزوس کی بلو اوریجن کمپنی کا نیو شیفرڈ راکٹ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے اور ہندوستانی وقت کے مطابق شام چھ بج کر تیس منٹ پر خلاء کے لئے روانہ ہوا، جس میں چارلوگوں کا قافلہ سوار ہوا۔ اس میں سے بیزوف سمیت کوئی بھی مستند خلاباز نہیں ہے۔ راکٹ نے مغربی ٹیکساس میں ایک دوردرازمقام سے پرواز بھری۔
Published: undefined
بیزوس کے اڑان بھرنے سے ٹھیک نو دن پہلے ایک اور ارب پتی برطانیہ کے سر رچرڈ بریکسن اپنی ورجن گیلکسی کمپنی کے خلائی جہاز یونٹی کی مدد سے اسٹریٹ اسپیئر کے 60 میل اوپر کامیاب پرواز کی۔ بیزوس اپنے بھائی مارک کے علاوہ 82 سالہ میری والیس فنک کے ساتھ پرواز بھری، جو ایک سابقہ ٹیسٹ پائلٹ تھیں۔ انہوں نے 1960 کی دہائی میں ایک غیر رسمی خلاباز پروگرام میں تربیت حاصل کی تھی۔
Published: undefined
عملے کا چوتھا رکن ایک ڈچ لڑکا 18 سالہ اولیور ڈیمن ہے۔ میری والیس فنک خلاء تک کی پرواز کرنے والی سب سے عمردراز ہیں اور ڈیمن سب سے چھوٹے ہیں۔ یہ بلو اوریجن کے نیوشیفرڈ راکٹ کے لئے پہلا کرو لانچ ہے اور ایک عام عملے کے ساتھ پہلی بغیر پائلٹ والی سب اوربٹل پرواز ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز