ٹوکیو: جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا پر ایک جلسہ عام کے دوران حملہ کیے جانے کیا اطلاع ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم فومیو کیشیدا پر اس وقت دھوئیں کے بم (اسموک بم) سے حملہ کیا گیا، جب وہ تقریر کر رہے تھے۔ وزیراعظم کو سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں بحفاظت باہر نکال لیا ہے۔ پولیس نے موقع سے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
Published: undefined
جاپان ٹائمز کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب وزیر اعظم فومیو کشیدا واکایاما شہر میں اپنی تقریر شروع کرنے والے تھے۔ اسموک بم پھینکے جانے کے بعد چاروں طرف دھواں ہی دھواں نظر آ رہا تھا۔ اس واقعے کی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ موقع پر جمع لوگ محفوظ مقام کی تلاش کے لیے بھاگ رہے ہیں۔ اس دوران سیکورٹی فورسز نے ایک شخص کو پکڑ بھی لیا۔
Published: undefined
دھماکے کے بعد وزیر اعظم کشیدا بال بال بچ گئے اور ان کے محافظوں نے حصار بنا کر انہیں محفوظ مقام تک پہنچایا۔ بتایا جا رہا ہے کہ فومیو کیشیدا جلسہ کے دوران حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں تقریر کرنے والے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined