عالمی خبریں

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر فضائی حملہ، ایران نے پروازیں معطل کر دیں

ایران کے ہوائی اڈے پر زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ ایران کی فارس نیوز ایجنسی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی شہر اصفہان کے ہوائی اڈے پر دھماکے کی آواز سنی گئی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

تہران: ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ ایران کے اسرائیل پر ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد اب اسرائیل نے بھی ایران پر میزائل داغے ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے مرکزی شہر اصفہان کے ہوائی اڈے کے قریب ہونے والے دھماکوں کے بعد اصفہان سمیت کئی شہروں کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے اصفہان میں حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ 

Published: undefined

ایرانی مہر ایجنسی نے فضائی نیوی گیشن کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر کے حوالے سے آج جمعہ کو بتایا کہ تہران، اصفہان، شیراز، مغربی، شمال مغربی اور جنوب مغربی ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایران نے دھماکوں کی اطلاعات کے بعد اپنے فضائی دفاع کو فعال کر دیا، جب کہ مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ طیارہ شکن بندوقوں نے ایران کے متعدد علاقوں میں اڑنے والی اشیاء کو مار گرایا۔

Published: undefined

العالم ٹی وی نے ایرانی خلائی تنظیم کے ترجمان کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ فضائی دفاع نے متعدد چھوٹی اشیاء کو مار گرایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نے شہر کے شمال مغرب میں فوجی اڈے کے قریب اصفہان کی فضائی حدود میں مشکوک اشیاء کا سامنا کیا۔

’اے بی سی‘ نیوز نے ایک نامعلوم امریکی اہلکار کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی میزائل ایران کے اندر ایک جگہ پر گرے۔ انہوں نے کہا کہ اہلکار نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ آیا عراق یا شام کے مقامات پر بھی بمباری کی گئی ہے۔

Published: undefined

امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے سرکردہ ریپبلکن رکن نے کہا کہ اسرائیل شام اور عراقی فضائی حدود سے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہوئے بغیر ایران کے اندر اہداف پر حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایران انٹرنیشنل نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی اور اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ وسطی ایران کے شہر اصفہان میں زبردست دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ایرانی سوشل میڈیا کے کارکنوں نے اصفہان میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔ ایرانی فارس نیوز ایجنسی نے آج جمعہ کو ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اصفہان کے شمال مغرب میں ایک فوجی اڈے کے قریب تین دھماکے سنے گئے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined