غزہ: اسرائیل کے جنگی طیاروں نے اتوار کی صبح غزہ پٹی میں حماس کی مسلح شاخ سے متعلقہ فوجی چوکیوں اور دیگر عمارتوں پر حملہ کیا۔ سیکورٹی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ ذرائع نے کہا کہ راکٹ حملوں کے جواب میں مسلسل دوسرے دن اسرائیلی جنگی طیاروں نے وسطی اور جنوبی غزہ پٹی میں مزائل داغ کر فوجی چوکیوں اور عمارتوں کو نشانہ بنایا۔
Published: undefined
اسرائیل میڈیا کے مطابق جمعہ اور سنیچر کو نامعلوم دہشت گردوں نے غزہ پٹی سے اسرائیل کی طرف دو راکٹ داغے۔ راکٹ کے خالی علاقوں میں گرنے سے کسی کے ہلاک ہونے یا نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ حماس کے ذریعہ آپریٹ کئے جانے والے الاقصی ٹیلی ویزن نے کہا کہ عینی شاہدین نے اسرائیلی فوج کے ڈرون اور جنگی جیٹ طیاروں کی آواز سنی اور پھر جنوبی اور وسطی غزہ پٹی میں فوجی چوکیوں پر حملہ کرنے کے بعد کئی دھماکوں کی آواز سنی گئی۔
Published: undefined
اس سے پہلے سنیچر کی صبح اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی اور وسطی غزہ پٹی میں حماس کی فوجی چوکیوں اور سہولیات پر حملہ کیا۔ حملوں میں بہرحال کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔ ایک اسرائیلی فوج کے ترجمان نے سنیچر اور آج کے اپنے دو الگ الگ بیانات میں کہا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پٹی میں ہتھیاروں کے ذخیرہ پر حملہ کرنے کے علاوہ ان چوکیوں کو نشانہ بناکر حملہ کیا، جن کا استعمال راکٹ بنانے کے لئے کیا جاتا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز