حلب: شامی شہر حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایئرپورٹ کا رن وے تباہ ہو گیا اور اس پر آپریشنل سروسز معطل کر دی گئی ہیں۔ یہ اطلاع شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سانا) نے دی۔ ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی جانب سے منگل (7 مارچ) کی صبح میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔
Published: undefined
ایک فوجی ماخذ کا حوالہ دیتے ہوئے سانا نے بتایا کہ اسرائیل نے لاتاکیا کے مغرب میں بحیرہ روم کی سمت سے ہوائی حملہ کیا اور حلب بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں ایئر پورٹ کو مادی نقصان پہنچا اور یہاں پر خدمات کو معطل کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ شام کی جنگ میں بڑے پیمانے پر تباہی کا شکار بننے والے حلب شہر میں گذشتہ ماہ جنوبی ترکی اور شمال مغربی شام کو پہنچنے والے مہلک 7.8 شدت کے زلزلے کے سبب ایک بار پھر بہت نقصان پہنچا تھا۔ اس کے بعد متعدد ممالک نے شہر کے ایئرپورٹ پر امداد کی ترسیل بھیجی ہے۔
Published: undefined
سرکاری میڈیا کے مطابق شامی وزارت ٹرانسپورٹ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے بعد انسانی امداد والی پروازوں سمیت تمام مقررہ پروازوں کا رخ دمشق اور لتاکیہ کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔ آخری اطلاع موصول ہونے تک اسرائیلی عہدیداروں کی طرف سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا تھا۔
شام کے ریاستی نیوز کے مطابق 19 فروری کو بھی اسرائیل نے فضائی حملوں سے دمشق میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا تھا، جس میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز