غزہ: فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’انروا‘ کے کمشنر فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ جمعرات کو اسرائیلی بلڈوزروں نے مغربی کنارے کے نور شمس کیمپ میں ایجنسی کے دفتر کو بلڈوزروں کی مدد سے نقصان پہنچایا۔ اگرچہ اسرائیل نے اس کی تردید کی ہے مگر دونوں طرف سے ایک دوسرے پر الزامات عاید کیے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
لازارینی نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دفتر کو شدید نقصان پہنچا ہے اور یہ اب استعمال کے قابل نہیں رہا۔ العربیہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عمارت کو پہنچنے والے کسی نقصان کی ذمہ داری سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دعویٰ کہ ’آئی ڈی ایف‘ فوجیوں نے نور شمس میں ’انروا‘ کے دفاتر کو تباہ کر دیا، بے بنیاد ہے۔
Published: undefined
بیان میں کہا گیا ہے ’’دھماکہ خیز مواد کے دفاتر کے قریب نصب کیا گیا تھا اور پھر فوجیوں کو نقصان پہنچانے کا الزام لگانے کے لیے دھماکہ کیا گیا۔‘‘ پیر کے روز اسرائیل نے ’انروا‘ کے اسرائیل کے اندر اور مقبوضہ بیت المقدس میں سرگرمیوں پر پابندی کا ایک بل پاس کیا تھا۔ جس پر عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔
اسرائیل اور ’انروا‘ کے درمیان گذشتہ برس سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد تناؤ پیدا ہوا تھا جب اسرائیل نے الزام عاید کیا تھا کہ انروا کے کچھ ملازمین نے اسرائیل پر حملوں میں حصہ لیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined