رام اللہ: فلسطین کے صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے اقدامات سے پورے خطے میں کشیدگی بڑھے گی۔ اتوار کو مشرقی یروشلم کے پرانے شہر میں واقع دمشق گیٹ پر اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لاپڈ کے دورے کی مذمت کرتے ہوئے نبیل ابو رودینہ نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ یہ دورہ "غیر ذمہ دارانہ" تھا۔
Published: undefined
ابو رودینہ نے کہا کہ 'اسرائیلی فوج اور پولیس کا رویہ اشتعال انگیز ہے۔' ترجمان نے مزید کہا کہ مشرقی یروشلم میں اسرائیل کی مسلسل بڑھتی جارحیت اور مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی عوام کے حملے واضح اور صریح خلاف ورزیاں ہیں جو اسرائیل کی جانب سے دستخط شدہ معاہدوں کے بارے میں فہم و فراست اور عزم کی کمی کو ثابت کرتے ہیں۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی شام، فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لاپڈ کے دورے کے بعد مشرقی یروشلم میں دمشق گیٹ کے باہر جھڑپوں کے دوران اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں 19 فلسطینی زخمی ہوئے۔
Published: undefined
دراصل 1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں اسرائیل نے مغربی کنارے، غزہ کی پٹی اور مشرقی یروشلم پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس کے بعد سے فلسطینی 1967 کی سرحدوں پر ایک آزاد ریاست کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز