غزہ: اسرائیلی فوج کی الاقصٰی ہسپتال کے اطراف میں بمباری 40 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے، 24 گھنٹے میں اسرائیلی حملوں مزید 249 فلسطینی شہید ہو گئے، حماس کی جوابی کارروائی میں 10 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔
Published: undefined
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق رفح میں اسرائیلی حملے میں تقریباً 5 افراد شہید ہوئے، تازہ ترین حملے ایسے وقت ہوئے ہیں جب اسرائیل نے وسطی اور جنوبی غزہ میں فضائی اور زمینی بمباری میں تیزی کردی ہے۔اس کےعلاوہ رفح کے قریب اسرائیلی حملے میں تقریباً 4 بچے شہید ہو گئے۔
Published: undefined
غزہ کے طبی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل نے الاقصی ہسپتال کے قریب میزائل حملے کیے، جس کے نتیجے میں تقریباً 40 افراد شہید ہوگئے۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے غزہ پر اسرائیل کی جنگ روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں اور انسانی امداد میں تیزی لانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
Published: undefined
اس کے علاوہ مصر نے غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک نئی ڈیل تجویز کرنے کے لیے حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد سے رابطہ کیا ہے۔
7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 23 ہزار 357 افراد شہید اور 59 ہزار 410 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، 7 اکتوبر کے حملے سے اسرائیل میں مرنے والوں کی نظر ثانی شدہ تعداد ایک ہزار 139 ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر سوشل میڈیا