تل ابیب: صہیونی فوج کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ 3 فلسطینی بچے اس وقت اسرائیلی فوج کی گولیوں کا نشانہ بنے تھے جب وہ غزہ پٹی کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے سول انتظامیہ کو بتایا گیا کہ 21 جنوری کو تین فلسطینی لڑکے محمد ھانی ابو مندیل، سالم زوید نعامی اور محمود خالد سعید غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد سے باڑھ عبور کر رہے تھے تو انہیں روکنے کے لیے گولیاں ماری گئیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے 3 فلسطینیوں کو غزہ کی سرحد پر 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں داخلہ کی کوشش کے دوران ہلاک کر دیا تھا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ تین فلسطینی لڑکے سرحد عبور کرکے وعرہ کے مقام پر پہنچے جہاں پر اسرائیلی فوج نے انھیں آگے بڑھنے پر وارننگ دی، مگر وہ آگے بڑھتے رہے جس کے بعد انھیں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ تاہم صہیونی فوج نے ان فلسطینیوں کو ہلاک کرنے یا انھیں گرفتار کرنے کا کوئی بیان نہیں دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز