عالمی خبریں

اسرائیل نے امریکہ کو دکھائیں آنکھیں! لبنان میں مزید حملوں کا عزم

اسرائیل نے حزب اللہ کے خلاف عالمی جنگ بندی کی اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے مزید حملوں پر زور دیا ہے۔ اس نے واشنگٹن کو بھی آنکھیں دکھاتے ہوئے حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا

<div class="paragraphs"><p>لبنان پر حملہ کی فائل تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

لبنان پر حملہ کی فائل تصویر / آئی اے این ایس

 

اسرائیل نے جمعرات کو حزب اللہ کے خلاف عالمی سطح پر جنگ بندی کے مطالبات کو مسترد کر دیا اور حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ اسرائیل نے یہ انکار امریکہ کو بھی آنکھیں دکھاتے ہوئے کیا ہے، جس نے 21 روزہ جنگ بندی کی حمایت کی تھی۔ امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ لبنان کے ساتھ بڑھتے ہوئے تنازعے سے شہریوں کے لیے گھروں کو واپسی مشکل ہو جائے گی۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے واشنگٹن کی اپیلوں کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے خلاف حملے جاری رہیں گے، جبکہ امریکی حکام نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران جنگ بندی کے امکانات پر مذاکرات جاری رکھے۔ اسرائیلی حکومت نے اس پیشکش کو بھی مسترد کیا جس میں لبنان سے ہونے والے حملوں کی روک تھام کے لیے 21 دن کی عارضی جنگ بندی شامل تھی۔

Published: undefined

لبنان میں جاری اسرائیلی حملوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جس کے باعث خطے میں ایک بڑی جنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ اسرائیل نے اپنے حملوں میں حزب اللہ کے کئی رہنماؤں کو نشانہ بنایا ہے، جبکہ امریکہ نے بارہا جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ تنازعہ مزید نہ پھیلے۔

Published: undefined

اس دوران فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی امریکہ سے اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کی اپیل کی تاکہ لبنان میں انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے جنگ بندی کی جا سکے۔ امریکی حکومت پر بھی بین الاقوامی سطح پر اس بات کی تنقید ہو رہی ہے کہ وہ اسرائیل پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے میں ناکام رہی ہے، حالانکہ امریکی فوجی امداد اسرائیل کے لیے مسلسل جاری ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined