عالمی خبریں

لبنان کے جنوبی ساحل پر مہم چلانے کی تیاری میں اسرائیل، رہائشیوں-ماہی گیروں کے لیے انتباہ جاری

لبنان پر اسرائیل کی طرف سے مسلسل حملے جاری ہیں۔ پیر کو بھی جنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج نے ایک بڑا حملہ کیا تھا جس میں 10 فائر بریگیڈ ملازمین کی موت ہوگئی تھی۔

<div class="paragraphs"><p>اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو(فائل)</p></div>

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو(فائل)

 

اسرائیلی فوج لبنان میں مسلسل حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اب تک کیے گئے حملوں سے اسرائیل نے لبنان میں کافی تباہی مچائی ہے۔ اس درمیان اسرائیلی دفاعی فوج کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد ہی لبنان کے جنوبی ساحل پر مہم شروع کرنے والی ہے۔ اس تعلق سے اسرائیلی فوج نے بحیرہ روم کے 60 کلومیٹر کے علاقے میں رہائشیوں اور ماہی گیروں کو سمندری ساحل سے دور رہنے کی وارننگ دی ہے۔ فوج کے بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ کس طرح کی مہم چلائی جائے گی۔

Published: undefined

اس وقت اسرائیلی فوج حزب اللہ کے خلاف فوجی مہم کے تحت جنوبی لبنان میں فضائی حملے کرنے کے ساتھ ہی سرحدی علاقوں میں زمینی کارروائی بھی کر رہی ہے۔ فوج نے ایک بیان میں لبنان کی اوالی ندی کے جنوب میں رہنے والے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے تحفظ کے پیش نظر سمندری ساحلوں سے دور رہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ لبنان پر اسرائیل کی طرف سے مسلسل حملے جاری ہیں۔ پیر کو بھی جنوبی لبنان پر اسرائیل نے ایک بڑا حملہ کیا تھا جس میں 10 فائر بریگیڈ ملازمین کی موت ہوگئی تھی۔ لبنان کی وزارت صحت نے اس حملے کے بعد کہا تھا کہ ملبہ کے نیچے اور بھی لوگ دبے ہوئے ہیں۔ وزارت نے مرنے والوں کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا تھا۔ اس سلسلے میں کہا گیا تھا کہ فائربریگیڈ ملازمین باراچت شہر میں ایک میونسپلٹی بلڈنگ میں تھے۔ حملہ اس وقت ہوا جب فائربریگیڈ ملازمین ایک راحت و بچاؤ مہم پر نکلنے کی تیاری کر رہے تھے۔

Published: undefined

ادھر اسرائیلی فوج نے بھی کہا ہے کہ حزب اللہ نے لبنان سے پیر کو 190 راکیٹس داغے۔ اس حملے میں کم سے کم 9 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ بنیادی خدمات کو نقصان پہنچا ہے۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ ہائی وے اور کئی گھروں پر سیدھے حملے کیے گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined