يروشلم: اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو اور ان کے اہم حریف سینٹ بینی گینٹز نے انتخابات کے بعد تعطل کے درمیان گٹھ بندھن حکومت بنانے کے امکان پر بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بنجامن نیتن یاہو کی لیكڈ پارٹی اور بینی گینٹز کی ’بلیو اینڈ وائٹ پارٹی‘ نے اتوار کو جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان بات چیت ’جلد سے جلد ممکن‘ ہوگی۔
Published: undefined
دونوں سیاسی پارٹیوں نے صدر ریوین رولن کو اتوار کی شام کو سال بھر سے جاری سیاسی تعطل کے حل کی کوشش کے تحت ’ایک ضروری بات چیت‘ کے لئے بلانے پر شکریہ ادا کیا۔ اس سے پہلے اتوار کو ریوین رولن نے 2 مارچ کو پارلیمانی انتخابات میں منتخب ہوئے تمام پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ ان کے دفتر نے کہا کہ وہ 61 ممبران کی حمایت والے بینی گینٹز کو باضابطہ طور پر حکومت بنانے کے لئے کہیں گے۔
Published: undefined
مخلوط حکومت بنانے کی کوششوں کے لئے بینی گینٹز کے پاس تقریباً ایک ماہ کا وقت ہو گا۔ اگر گینٹز حکومت بنانے میں ناکام رہتے ہیں تو اسرائیلی صدر ریوین رولن بنجامن نیتن یاہو کو حکومت بنانے کے لیے نامزد کر سکتے ہیں۔ بنجامن نیتن یاہو کے پاس 58 ممبران پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے۔ قابل ذکر ہے کہ دو مارچ کو آئے انتخابات کے نتائج کے بعد سے اسرائیل میں سیاسی تعطل برقرار ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined