عالمی خبریں

اسرائیل غزہ میں نسل کشی کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرے: عالمی عدالتِ انصاف

عالمی عدالت نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ تاہم عدالت نے فوجی کارروائی بند کرنے یا جنگ بندی کا حکم نہیں دیا

<div class="paragraphs"><p>عالمی عدالت انصاف کے باہر فلسطین حامی مظاہرہ / Getty Images</p></div>

عالمی عدالت انصاف کے باہر فلسطین حامی مظاہرہ / Getty Images

 
Michel Porro

ہیگ: عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے غزہ کی پٹی پر جنگ کے دوران اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے میں جنوبی افریقہ کی طرف سے درخواست کردہ ہنگامی اقدامات پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عالمی عدالت نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ تاہم عدالت نے فوجی کارروائی بند کرنے یا جنگ بندی کا حکم نہیں دیا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق عالمی عدالتِ انصاف نے اسرائیل کی جنوبی افریقہ کا کیس نہ سننے کی درخواست کو مسترد کر دیا اور کہا کہ اس کے پاس جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف غزہ میں جار نسل کشی سے متعلق مقدمہ سننے کا اختیار ہے۔

بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے اپنے فیصلے میں کہا، ’’اسرائیل کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے اختیار میں موجود تمام اقدامات اٹھائے تاکہ غزہ میں نسل کشی کے مترادف واقعات کو روکا جا جا سکے اور نسل کشی پر اُکسانے والوں کو سزا دی جا سکے۔‘‘

Published: undefined

عالمی عدالت انصاف نے کہا، ’’اسرائیل اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی افواج غزہ میں نسل کشی سے باز رہیں اور اس سے متعلق شواہد کو محفوظ رکھا جائے۔‘‘

خیال رہے کہ جنوبی افریقہ نے عالمی عدالت انصاف میں 84 صفحات پر مشتمل ایک قانونی درخواست جمع کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل کے اقدامات نسل کشی کے مترادف ہیں کیونکہ ان کا مقصد غزہ میں فلسطینیوں کے ایک اہم حصے کو تباہ کرنا ہے۔

Published: undefined

فیصلے میں عالمی عدالتِ انصاف کا مزید کہنا ہے، ’’اسرائیل کو عدالت کے سامنے ایک ماہ کے بعد ایک رپورٹ پیش کرنی ہوگی جس میں یہ بتانا ہوگا کہ اسرائیل نے غزہ میں نسل کشی سے بچنے کے لیے کیا اقدامات اٹھائے۔‘‘ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں انسانی امداد اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined