غزہ: اسرائیلی جنگی طیاروں نے ساحلی علاقے سے راکٹ داغے جانے کے جواب میں غزہ پٹی میں دہشت گرد گروپوں کے ٹھکانوں پر سلسلہ وار فضائی حملے کیے ہیں۔ فلسطینی عینی شاہدین نے ژنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی فوجی ڈرونز اور جنگی طیاروں کی فضا میں گونج سنائی دی اور اتوار کے روز جنوبی غزہ پٹی کے شہروں خان یونس اور رفح کے مغرب میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
Published: undefined
فلسطینی طبی ذرائع نے بتایا کہ ان حملوں کے دوران کوئی زخمی نہیں ہوا، جن میں بنیادی طور پر اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) اور فلسطینی اسلامی جہاد ( پی آئی جے) کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ فضائی حملے جنوبی اسرائیل میں تین راکٹ داغے جانے کے بعد اسرائیل کی جانب سے ردعمل تھے۔ کسی گروپ نے راکٹ فائر کرنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
Published: undefined
حماس کے زیر اقتدار ساحلی علاقے میں عسکریت پسندوں نے فضائی حملوں کے دوران غزہ پٹی کی سرحدوں کے قریب جنوبی اسرائیلی کمیونٹیز پر کم از کم پانچ راکٹ فائر کیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined