اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری جنگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں تناؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے اور یہاں لوگوں کی زندگی خطرے میں ہے۔ حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی سفارت خانہ نے بدھ کو لبنان میں ہندوستانی شہریوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں فوراً اس ملک کو چھوڑ دینے کے لیے کہا ہے۔
Published: undefined
بیروت میں ہندوستانی سفارت خانہ نے سوشل میڈیا سائٹ 'ایکس' پر ایک پوسٹ ساجھا کرتے ہوئے کہا ہے "علاقے میں تناؤ کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی شہریوں کو اگلی اطلاع تک لبنان کا سفر نہ کرنے کی صلاح دی جاتی ہے۔ لبنان میں پہلے سے موجود سبھی ہندوستانی شہریوں کو بھی صلاح دی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر لبنان چھوڑ دیں۔ جو لوگ کسی بھی وجہ سے رکے ہوئے ہیں انہیں انتہائی احتیاط برتنے، اپنی سرگرمیوں کو روکنے اور بیروت میں ہندوستانی سفارت خانہ کے رابطہ میں رہنے کی صلاح دی جاتی ہے۔"
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان ہو رہی شدید جنگ کو تقریباً ایک سال ہونے والے ہیں اور اب اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کو کھلے طور پر نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ ہوئے پیجر اور واکی ٹاکی حملے کے بعد اب تابڑ توڑ فضائی حملوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ان حملوں میں اب تک 580 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ ہزاروں افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی بھی ہے۔ لبنان کے وزیر صحت نے اسے 'قتل عام' قرار دیا ہے۔
Published: undefined
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان شروع ہوئی جنگ کے بعد لبنان میں مقیم لوگوں کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ اس سلسلے میں سبھی ممالک یہاں رہنے والے اپنے شہریوں کو لے کر کافی فکر مند ہیں اور انہیں ملک چھوڑنے یا محفوظ علاقوں میں رہنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔ واضح ہو کہ کئی مہینوں سے حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کیے جا رہے تھے لیکن 17 ستمبر کو جب اسرائیل نے اپنے لوگوں سے لوٹنے کو کہا تبھی اندازہ ہو گیا تھا کہ لبنان پر کوئی بڑا آپریشن ہونے والا ہے، اس کے بعد ہی پیجروں سے حملے ہوئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined