غزہ میں تقریباً 11 مہینے سے اسرائیل اور حماس کے درمیان بدترین جنگ چل رہی ہے۔ اس جنگ میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہید ہوئے ہیں جس میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ اب تک اس شدید جنگ کو روکنے کے سلسلے میں کئی کوششیں ہوئی ہیں لیکن سبھی رائیگاں گئی ہیں لیکن آج سے تین دنوں تک کچھ گھنٹوں کے لیے جنگ بند رہے گی۔ بچوں کی خاطر اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی سمجھوتہ ہوا ہے۔ اس کے تحت پورے غزہ میں 10 سال تک کے بچوں کو پولیو ڈراپ پلائی جائے گی اور اس مدت میں غزہ کے اندر اسرائیل اور حماس کے درمیان کوئی جنگ نہیں ہوگی۔
Published: undefined
اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کے سمجھوتہ کی وجہ بنا ہے 10 مہینے کا ایک معصوم۔ دراصل غزہ میں ایک 10 مہینے کے بچے کے لقوہ سے متاثر ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے جو اس علاقے میں گزشتہ 25 برسوں میں پہلی بار پولیو کا کوئی کیس ہے۔ بچے کے پیر پر لقوہ مار گیا تھا اس کے بعد غزہ کے اسپتال میں کئے گئے 7 ٹسٹ میں 6 پولیو معاملے کی تصدیق ہوئی۔
Published: undefined
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں بچوں کو پولیو سے حفاظت کے لیے ٹیکہ کاری کی اجازت دینے کے لیے تین دن کی جنگ بندی پر اپنی منظوری دے دی ہے۔ ادارہ کے سینئر افسر رِک پیپرکورن نے بتایا کہ اس مہم کا ہدف غزہ پٹی میں تقریباً 640000 بچوں کی ٹیکہ کاری کرنا ہے اور یہ مہم اتوار سے شروع ہوگی۔ اسے تین الگ الگ مرحلوں میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلی مہم پٹی کے وسطی حصے میں، دوسری جنوبی اور تیسری شمالی حصے میں ہوگی۔ ہر مرحلے کے دوران مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک مسلسل جنگ رکی رہے گی۔
Published: undefined
غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ میں بچوں کو پولیو کے خلاف ٹیکہ لگانے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی مہم ہفتہ کو شروع ہوئی جبکہ ڈبلیو ایچ او نے تصدیق کی ہے کہ بڑی مہم اتوار سے شروع ہوگی۔ نائب وزیر صحت ڈاکٹر یوسف ابوالرش نے کہا کہ جنگ بندی ہونی چاہیے تاکہ اس مہم کے تحت سبھی متاثر تک پہنچ سکیں۔
Published: undefined
اسرائیل نے بھی اتوار سے تین دنوں تک غزہ میں فوجی مہم روکے جانے پر اپنی رضامندی ظاہر کی ہے۔ اسرائیلی افسران نے کہا کہ یہ لڑائی کم سے کم 9 گھنٹے تک رکی رہے گی۔ حالانکہ جنگ بندی کے سلسلے میں ہوئی بات چیت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ القدس یونیورسٹی میں عوامی صحت پروگرام کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر باسم ابو احمد نے کہا کہ ہم 10 سال تک بچوں کی ٹیکہ کاری کریں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined