عالمی خبریں

فلسطین کے ایک اسکول پر اسرائیل نے کیا ایئر اسٹرائیک، 30 افراد جاں بحق، 100 سے زائد زخمی

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے وسطی غزہ میں خدیجہ اسکول احاطہ کے اندر حماس کمانڈ اور کمانڈ سنٹر کو ہدف بنایا تھا، اسکول کا استعمال فوجیوں کے خلاف حملہ کرنے کے لیے کیا جا رہا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>غزہ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

غزہ، تصویر آئی اے این ایس

 

فلسطین پر اسرائیل کی ظالمانہ کارروائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ تازہ ترین خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ غزہ واقع ایک اسکول پر اسرائیل نے ائیر اسٹرائک کیا ہے جس میں 30 فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ جانکاری فلسطین میں موجود طبی افسران نے دی ہے۔ اس تعلق سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کمانڈ سنٹر پر حملہ کیا تھا۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ جن لوگوں پر حملہ ہوا ہے ان میں سے بیشتر نقل مکانی کر یہاں پہنچے تھے۔ حملے کے بعد اسکول احاطہ میں ہر طرف خون ہی خون پھیلا ہوا دکھائی دیا۔ زخمیوں کو ایمبولنس کی مدد سے الاقصیٰ اسپتال لے جایا گیا۔ معمولی طور پر زخمی کچھ افراد پیدل بھی اسپتال پہنچے۔

Published: undefined

اس حملہ کے بعد اسرائیلی فوج کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ ’’وسطی غزہ میں خدیجہ اسکول احاطہ کے اندر حماس کمانڈ اور کمانڈ سنٹر کو ہدف بنایا گیا تھا۔‘‘ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکول کا استعمال فوجیوں کے خلاف حملہ کرنے اور اسلحہ رکھنے کی شکل میں کیا جا رہا تھا۔ اسرائیلی فوج نے مطلع کیا تھا کہ حملہ سے قبل وہاں کے شہریوں کو آگاہ کر دیا گیا تھا، لیکن جس طرح سے ہلاکتیں ہوئی ہیں وہ فکر انگیز ہیں۔

Published: undefined

بڑی تعداد میں شہریوں کی موت کے لیے اسرائیلی فوج نے حماس کے دہشت گردوں کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ہی اسکول کو دہشت گردی کا ٹھکانہ بنایا تھا، اس لیے اس پر حملہ کیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے حماس پر کثیر آبادی والے علاقوں، اسکولوں اور اسپتالوں میں چھپ کر کام کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ حالانکہ حماس نے اسرائیلی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض الزام ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسکول میں صرف پناہ گزیں تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined