دوحہ: اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں گذشتہ تین مہینے سے جاری جنگی کارروائیوں کو روکنے کے لیے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے جمعرات کے روز کہا کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کی تجویز سے اتفاق کیا ہے اور فلسطینی تحریک حماس کی طرف سے بھی مثبت ردعمل سامنے آیا ہے۔
Published: undefined
ماجد الانصاری نے قطری، امریکی، اسرائیلی اور مصری حکام کی فرانس کے دارلحکومت میں اتوار کے روز ہونے والے ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پیرس میں ہونے والے اجلاس میں تجاویز کو مجتمع کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’اسرائیل نے جنگ بندی کی تجویز پر اتفاق کیا اور ہمیں حماس کی طرف سے ابتدائی مثبت ردعمل ملا ہے۔‘‘
Published: undefined
ثالثی کا کردار ادا کرنے والے امریکی، مصری اور قطری حکام نے اپنی ملاقاتوں میں غزہ کی جنگ میں چھ ہفتوں کے وقفے اور یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق تجویز حماس کے سامنے پیش کی تاکہ وہ اس کا جائزہ لے کر اپنا موقف ظاہر کر سکے۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے واشنگٹن کے ایک گریجویٹ اسکول سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ’’ہمارے سامنے ابھی مشکل راستہ موجود ہے۔‘‘
Published: undefined
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’’دونوں فریق ابتدائی امور پر راضی ہو گئے ہیں جو ہمیں آگے بڑھنے میں مدد دے گا۔‘‘ اگلے چند ہفتوں میں ہم اس (جنگ بندی) سے متعلق خوشخبری سنانے کی پوزیشن میں ہوں گے۔‘‘
یاد رہے کہ یہ تجاویز اسرائیلی فریق تسلیم کر چکا ہے اور اب حماس نے بھی ان سے متعلق ابتدائی مثبت تائید کا ظاہر کی ہے۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined