یہ رواں برس جنوری کی شام تھی، جب خدیجہ عبد اور ان کے اہلخانہ نے شام کا کھانا ابھی ختم ہی کیا تھا کہ دو مسلح افراد ان کے گھر میں گھس آئے۔ ایک سادہ لباس میں تھا جبکہ دوسرے نے فوجی یونیفارم پہن رکھی تھی۔ دونوں نے کہا کہ ان کا تعلق عراقی فوج کی بیسویں ڈویژن سے ہے، جو شمالی عراق کے قصبے بادوش کو کنٹرول کرتی ہے۔
Published: undefined
حقیقت میں وہ داعش کے عسکریت پسند تھے، جو بادوش کے مضافاتی پہاڑوں سے اُتر کر آئے تھے۔ ان کا مقصد صرف ایک ہی تھا کہ بدلہ لینا ہے۔ ان کے ساتھ تیرہ دیگر ملسح افراد بھی تھے، جو گھر کے باہر ان کا انتظار کر رہے تھے۔ ان عسکریت پسندوں نے خدیجہ کے خاوند اور اس کے دو بھائیوں کو گھر سے باہر نکالا اور گولیاں مارتے ہوئے ہلاک کر دیا۔ یہ عراقی فوج کو معلومات فراہم کرنے کی سزا تھی۔
Published: undefined
خدیجہ کا نیوز ایجنسی اے پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ’’میں اس واقعے کے بعد کیسے بلا خوف رہ سکتی ہوں؟‘‘ تینوں مقتول بھائیوں نے پورے خاندان کی ذمے داری اٹھائی ہوئی تھی، ’’انہوں نے بچوں اور مال مویشیوں کو چھوڑ دیا، ان کی بیویوں اور بوڑھے والد کو کچھ نہیں کہا، جسے اب کچھ سمجھ ہی نہیں آتا کہ کیا کرنا ہے؟‘‘
Published: undefined
نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق تقریبا اٹھارہ ماہ پہلے عراق میں داعش کو شکست دینے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن یہ ماضی کے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں اب بھی خوف کی علامت ہیں، خاص طور پر شمالی عراق میں۔ یہ عسکریت پسند اب بھی پہاڑوں اور غاروں میں چھپے ہوئے ہیں۔ ان کی زیادہ تر کارروائیاں اب رات کو ہوتی ہیں۔
Published: undefined
یہ مخالفین کو اغوا بھی کرتے ہیں، قتل بھی اور سڑکوں کے کناروں پر بم بھی نصب کرتے ہیں۔ یہ خاص طور پر ان کو نشانہ بناتے ہیں، جو عراقی فورسز کو معلومات فراہم کرنے میں شامل ہیں۔ عراقی فورسز کو اِن چُھپے ہوئے عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن کے لیے خفیہ معلومات درکار ہوتی ہیں لیکن مختلف علاقوں کے عوام میں داعش کے ’سلیپنگ سیل‘ قائم ہو چکے ہیں۔ عراقی خفیہ ایجنسی کے مطابق ان کے ملک میں پانچ ہزار سے سات ہزار تک داعش کے عسکریت پسند موجود ہیں۔
Published: undefined
امریکی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے ڈپٹی آپریشن اور انٹیلی جنس کمانڈر میجر جنرل چاڈ فرانکس کا کہنا تھا، ’’اس کے باوجود کے داعش کے زیر قبضہ تمام علاقوں کو آزاد کروایا جا چکا ہے، عسکریت پسند اپنا اثرو رسوخ بڑھانے اور واپسی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘‘
Published: undefined
سکیورٹی حکام کے مطابق ’خلافت‘ کے خاتمے سے پہلے تقریبا پچیس ہزار نفوس پر مشتمل بادوش کے تقریبا دو تہائی رہائشی جہادی گروہ داعش کے حمایتی بھی تھے اور اب یہاں کی آبادی منقسم ہو چکی ہے۔
Published: undefined
جن خاندانوں کے اراکین داعش کے عسکریت پسندوں کے ہاتھوں قتل ہوئے ہیں، وہ ابھی تک ایسے ہمسائیوں کو شک کی نِگاہ سے دیکھتے ہیں، جو کبھی داعش کے حمایتی تھے۔ یہاں تک کہ ایک ہی خاندان میں کچھ لوگ عراقی فورسز کے حامی ہیں تو کچھ داعش کی حمایت کرتے ہیں۔
Published: undefined
کُردش سکیورٹی کونسل کے مطابق مارچ دو ہزار سترہ کے بعد سے صرف بادوش کے علاقے میں داعش بیس حملے کر چکی ہے۔ اسی طرح داعش کے عسکریت پسند دیگر علاقوں میں بھی ایسی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
Published: undefined
دوسری جانب خدیجہ اور اس کے بچے آج تک خوف میں مبتلا ہیں۔ خدیجہ اپنی بیٹیوں کی وہ آوازیں اور سسکیاں آج تک نہیں بُھلا پائی، جس رات وہ بابا، بابا پکارتی رہیں لیکن ان کے باپ کو گولیاں مار دی گئیں۔ اسی طرح خدیجہ کا بیٹا بھی ابھی تک گھر سے باہر جانے میں خوف محسوس کرتا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز