عالمی خبریں

کیا ایران میں حجاب نہ پہننے پر پولیس نے خاتون کو گولی مار دی؟

ایران میں حجاب کے حوالے سے سخت قوانین ہیں اب ایک بار پھر اس قانون کی خلاف ورزی پر خاتون کو گولی مارنے کا الزام لگا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ایران میں حجاب کے قانون کی خلاف ورزی پر ایک خاتون کو پولیس نے گولی مارنے کا الزام لگا ہے ، یہ واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا۔ ایک 31 سالہ خاتون اپنی کار میں بھاگنے کی کوشش کر رہی تھی کیونکہ اس کا خیال تھا کہ پولیس اس کی کار کو ضبط کرنا چاہتی ہے۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ پولیس کو اس کی گاڑی کو ضبط کرنے کا حکم دیا گیا تھا کیونکہ اس نے پہلے عوامی مقامات پر گاڑی چلاتے ہوئے اپنے بال دکھا کر ایران کے حجاب کے قانون کی خلاف ورزی کی تھی۔

Published: undefined

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق خاتون کی شناخت آرزو بدری کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے دو بچے ہیں۔ خاتون کی ریڑھ کی ہڈی میں گولی لگی ہے اور وہ چلنے پھرنے سے قاصر ہے۔ اس وقت وہ پولیس اسپتال میں زیر علاج ہے۔الزام ہے کہ  یہ خاتون حجاب یا اسکارف پہننے پر ایران کے نئے کریک ڈاؤن کا تازہ ترین شکار ہے۔ اس سے پہلے دو سال قبل اس وقت ایک خاتون کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں خواتین کے حقوق اور ملک کی مذہبی حکومت  کے خلاف مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔

Published: undefined

ایران میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے ایک گروپ نے ان لوگوں سے بات کی جن کو فائرنگ کا علم تھا۔ انہوں نے کہا کہ اہلکاروں نے پہلے بدری کی گاڑی کے ٹائروں پر گولی چلائی۔ افسران نے گاڑی پر گولیاں چلائیں جو ان کی ریڑھ کی ہڈی میں لگی اور اسے نقصان پہنچا۔

Published: undefined

اس معاملے پر سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ بدری کو 22 جولائی کی رات 11 بجے ایران کے شمالی صوبے مازندران میں ایک ساحلی سڑک پر اس وقت گولی مار کر زخمی کر دیا گیا جب وہ اپنی بہن کے ساتھ ایک دوست کے گھر سے واپس آ رہی تھیں۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا  کی طرف سے شائع کردہ ایک مختصر اکاؤنٹ میں پولیس کرنل احمد امینی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گشتی اہلکاروں نے ایک گاڑی کو رکنے کا حکم دیا تھا، لیکن گاڑی نہیں رکی۔ انہوں نے حجاب کی خلاف ورزی یا ضبطی کے نوٹس کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ پولیس نے بدری کی گاڑی کو کیوں روکا یہ ابھی تک واضح نہیں ہے، حالانکہ کارکن اس کی وجہ حجاب کی خلاف ورزی  ہی بتا رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined