بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں منگل کی رات تین مختلف بم دھماکے ہوئے جن میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے۔ عراقی وزارت داخلہ کی جانب سے یہ معلومات فراہم کی گئی۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا ہے کہ شمالی بغداد میں الشعب کالونی میں موٹرسائیکل پر نصب بم پھٹنے سے تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ جنوب مغربی علاقے البیاع میں بھی موٹرسائیکل پر نصب بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ مشرقی بلدیہ محلے میں ایک دیسی ساختہ بم پھٹا جس سے ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔
Published: undefined
ایک اور دھماکہ جنوب مغربی بغداد میں ہوا، جس میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ تیسرا بم دھماکہ دارالحکومت کے مشرقی علاقہ میں ہوا، اس میں بھی چار افراد زخمی ہو گئے۔
Published: undefined
ان بم دھماکوں کی فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن داعش نے چونکہ بغداد اور دیگر شہروں میں ایسے ہی حملے انجام دیئے ہیں، الہذا اسی پر شک ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یکم اکتوبر سے عراق میں حکومت کے خلاف مظاہرے بھی جاری ہیں جن میں سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔
Published: undefined
عراقی سیکورٹی فورسز کی جانب سے آئی ایس کو شکست دینے کے بعد اگرچہ 2017 کے آخر میں عراق میں صورتحال میں بہتری آئی ہے لیکن عراق میں وقتاً فوقتاً حملے ہوتے رہتے ہیں، جو حال ہی میں حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کا شکار ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined