عالمی خبریں

اسرائیل مسلمانوں کا دشمن، فلسطین کے حقوق کا دفاع لازم: خامنہ ای کا بیان

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر حملہ بولتے ہوئے فلسطین اور یمن کی حمایت پر زور دیا اور اسرائیل کو مسلمانوں کا مشترکہ دشمن قرار دیا

<div class="paragraphs"><p>ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای</p></div>

ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای

 

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایک بیان میں اسرائیل کو مسلمانوں کا مشترکہ دشمن قرار دیا اور فلسطین کے ساتھ یمن کی بھی حمایت پر زور دیا۔ خیال رہے کہ خامنہ ای تہران میں 5 سال بعد نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

اپنے خطاب میں ایران کے رہبر اعلیٰ نے کہا کہ اسرائیل مسلمانوں کے حقوق پامال کر رہا ہے اور فلسطین کو اپنی زمین واپس لینے کا حق حاصل ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی موت کو ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے، خامنہ ای نے عرب دنیا کو اس جنگ میں ایران کا ساتھ دینے کی دعوت دی۔

Published: undefined

آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے خطبے میں ملت اسلامیہ کے دشمنوں کو ایک ہی جگہ سے معلومات حاصل کرنے والا گروہ قرار دیا اور کہا کہ یہ دشمن مسلمانوں کے خلاف مشترکہ سازشیں کرتے ہیں۔ انہوں نے اسرائیل کی غزہ میں جاری خونریزی کی شدید مذمت کی اور فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کو ناقابل برداشت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے لے کر ایران، غزہ اور لبنان تک مسلمانوں کو اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ایک متحدہ دفاعی لکیر بنانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت عظیم نقصان ہے اور ان کے نظریات ملت کے لیے زندہ رہیں گے۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے تمام مسلمان ممالک کو متحد ہونا چاہیے اور دشمن کی سازشوں کو روکنا ہوگا۔ تہران کی گرینڈ مسجد میں نماز کے دوران ہزاروں افراد جمع ہوئے، جہاں حزب اللہ کے مقتول رہنما نصراللہ کے پوسٹرز دیکھے جا سکتے تھے۔ ان کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔

Published: undefined

ایران کے خارجہ وزیر عباس عراقچی لبنان پہنچ چکے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ ان کی یہ دورہ لبنان کے حالات پر تبادلہ خیال کے لیے ہے۔ ایرانی طیارہ بیروت میں لینڈ کر چکا ہے اور وہاں حالات مزید کشیدہ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اسرائیل کے حالیہ فضائی حملوں میں بیروت ایئرپورٹ کے قریب زبردست دھماکے ہوئے، جن کا نشانہ حزب اللہ کے اعلیٰ رہنما ہاشم صفی الدین کو بنایا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined